Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اقتصادی کونسل اجلاس پر شدید تحفظات

شائع 10 جون 2020 04:13pm
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس پر شدید تحفظات ظاہرکردئیے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا  پہلے براہ راست شرکت سے روکا پھر بولنے نہ دیا ۔ اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کی آواز بند کردی گئی ۔ سندھ کو اسلام آباد کی کالونی نہ بنایا جائے ۔ سندھ کیلئے ایس آٸی ڈی سی ایل بنایا گیا ۔

مراد علی شاہ نے پوچھا کہ  کیا پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے بھی کوٸی ڈی سی ایل بنایا گیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں۔سندھ کے منصوبوں کیلیے مختص رقم دوسرے صوبوں پرخرچ کردی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کیبنٹ میٹنگ کرسکتےہیں تواین ای سی کیوں نہیں۔ انہیں کچھ لوگ صحیح طور پر گائیڈ نہیں کررہے۔

ٹیکس وصولی پر وزیراعلیٰ سندھ نے مایوسی کااظہار کیا۔ کہا اس بار ٹیکس وصولی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم کہا جاتا ہے کہ مشکلات کی وجہ پچھلی حکومتیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر وفاق کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ وفاق کی جانب سے ہرصوبےکوپیسےدیئےجاتےہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا اسٹیل مل سےمتعلق وفاق کو سندھ سےمشاورت کرناہوگی۔ زمین جس کام کیلئے دی گئی تو اس کےعلاوہ استعمال نہیں ہوسکتی۔